کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ قومیت ولسانیت اور اسلام کے نام پر باربارکوئٹہ کی شہریوں سے ووٹ لینے والے کوئٹہ کے سلگتے دیرینہ بڑے بڑے مسائل کے ذمہ دارہیں۔بدقسمتی سے لاکھوں شہریوں کو تعلیم وعلاج اور پینے کے پانی تک میسرنہیں۔یہی پارٹیاں باربار انہی عوام سے ووٹ مانگ ووٹ بھی مانگتے ہیں عوام آزمائے ہوئے نااہل ناکام مسائل کے ذمہ دارمقتدرپارٹیوں کو ووٹ نہ دیں دیانت دارامانت دار خدمت کے جذبے سے سرشارامیدواروں کا ساتھ دیں تاکہ وسائل دیانت داری سے عوام کے مسائل حل ہو انشاء اللہ جماعت اسلامی یہاں کے عوام کومسائل وپریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج لاکھوں کے شہر کوئٹہ کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں،ہسپتال اور تعلیمی ادارے آئے دن ہڑتالوں کی وجہ سے بند یا ان کے اندر احتجاج چل رہا ہوتا ہے۔بدعنوانی اقرباء پروری نے شہر کو ترقی دینے کے بجائے تنزلی کی طرف دکھیل دیا ہے۔ حکومتی نااہلی،مقتدرسیاسی مذہبی پارٹیوں کی بدعنوانی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام پینے کا پانی خریدنے پر مجبور،سخت گرمی میں بجلی کی بدترین لو ڈشیڈنگ جاری،سٹریٹ لائٹ نہ ہونے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا جماعت اسلامی شہریوں وعوام کو نئی دیانت دارقیادت دیکرمسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی۔عوام قومیت،لسانیت اور مذہب وفرقہ واریت کے نام پر ووٹ لیکر غائب ہونے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں منتخب نمائندوں ومقتدرقوتوں نے بدعنوانی،مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے جماعت اسلامی شہریوں اورعوام کے مسائل حل کرکے دیانت دار حکومت قائم کریگی جماعت اسلامی میں عوام کا جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے۔جماعت اسلامی کے لوگ جب بھی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر آئے ہیں بدعنوانی ولوٹ مار سے پاک اورالحمداللہ مسائل کو حل کرکے تاریخ رقم کی۔جماعت اسلامی ہی قوم کو لٹیروں مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل حل ہوئے تبدیلی آئی نہ ہی ترقی وخوشحالی کا سفر شروع ہوا۔عوام اگر مسائل حل کرناچاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں ہم لٹیروں کو ناکام بناکر دیانت دار لوگوں کو سامنے لارہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل پریشانیاں کم ہوں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پورحصہ لیگی۔
اسلام کے نام پرباربارکوئٹہ کی شہریوں سے ووٹ لینے والے کوئٹہ کے سلگتے دیرینہ مسائل کے ذمہ دارہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
