کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلع صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ضلع کوئٹہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفےٰ سمالانی اور کابینہ کے دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں قبائلی رہنماء پارٹی کے رہنماء میر ناصر جان قمبرانی کو انکے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی تین سال سے زائد عرصے تک انھیں جبری لاپتہ کیا گیا تھا انہوں نے کہا حکومت نے اہلیان کلی قمبرانی کو کوفت میں مبتلا کر دیا ہے یاد رہے کچھ دن قبل بی این پی کے یونٹ سیکرٹری ضیاء قمبرانی، فضل الرحمٰن قمبرانی، جواد قمبرانی، گلوکار علی اصغر قمبرانی، بلال بنگلزئی اور ابرار علی قمبرانی کو کلی قمبرانی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ارباب اختیار بے گناہ اور نہتے شہریوں کو گرفتار کرکے بلوچ سرزمین میں موجود سیاسی انتشار کو پھیلا رہے ہیں،- بلوچ سیاسی کارکنان کو ماورائے آئین گرفتار کرکے سیاسی توازن کو مزید بگاڑ کے جانب گامزن کیا جارہا ہے- بے بنیاد گرفتاریوں سے نفرت آمیز رویوں میں اضافہ ھوگا- جان بوجھ کر سیاسی کارکنان پر سنگین الزامات سے منسلک کرکے سیاست کے راھ میں رکاوٹویں پیدا کیے جارھے ھیں – جبرو تشدد کی پالیسیاں مسائل کو پیچیدہ بناتے ہیں، اور ظلم کے نئے داستان رقم ھونا شروع ھوجاتے ھیں, جسکا مداوا معافی طلب کرنے سے بھی ممکن نہیں ھوگا- میر ناصر جان قمبرانی بیضرر انسان اور بلوچ سیاسی و قبائلی نمائندے ھیں ان سمیت تمام لاپتہ افراد کو فی الفور منظر عام پر لا کر رھا کیا جائے-
ارباب اختیار بے گناہ اور نہتے شہریوں کو گرفتار کرکے بلوچ سرزمین میں موجود سیاسی انتشار کو پھیلا رہے ہیں،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
