کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ، سابق صوبائی وزیراور مصالحتی کمیٹی کے سربراہ مولانا حسین احمد شرودی، جمعیت علماء اسلام ضلع چاغی کے امیر نجیب اللہ محمد حسنی اور مولانا محمد طاہر توحیدی نے سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد کے پاس پہنچ کر ان کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے مصالحت کنندہ گان مذکرہ بالا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو از سر نو بحال کرنے اورجماعت میں معمول کی اپنی کارکردگی کو حسب سابق جاری رکھنے کے لیے ثالثان کی درخواست قبول کی، مولانا شرودی اور اس کے ارکان کمیٹی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسیع، کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور تمام فکر مند جماعتی احباب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی فکر بندی اور دعائیں رنگ لائیں جس کے نتیجے میں حافظ حسین احمد اور قائد جمعیت و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کی یکجا نشست منعقد ہوسکی اور جماعت حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ سکی، اس معاملے میں حافظ حسین احمد کے صاحبزدگان کی مدد و نصرت بھی قابل تحسین ہے کہ اس کے بغیر یہ کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا تھا، مصالحتی کمیٹی کے سربراہ مولاناحافظ حسین احمد، مولانانجیب اللہ، مولانا محمد طاہر توحیدی نے کہا کہ پوری دنیا سے عموماً اور پاکستان بھر سے خصوصاً جن لوگوں نے اس مصالحتی عمل پر حافظ حسین احمد کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے اس سے ہم سب کی ہمت افزائی ہوئی اور باہمی تلخیوں کے خاتمے اور دوریوں کی قربت میں بدلنے سے نہ صرف جمعیت علماء اسلام بلکہ تمام دینی طبقات کو فائدہ ہوگا۔
حافظ حسین احمد کی ناراضگی ختم ہونا مصالحتی کمیٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، مولانا شرودی

ٹیگز:
مولانا شرودی
