سکھر (ڈیلی گرین گوادر)سکھر میں باراتیوں کی وین ٹرالر سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔سکھر میں باراتیوں کی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بارات دو بھائیوں کلتار لال اور اکشے کمار کی بارات ڈھرکی جا رہی تھی کہ گھوٹکی قومی شاہراہ پر وین اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ ایک خاتون اور ایک اور شخص کی موت اسپتال میں دوران علاج ہوئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 14 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خاتون پُھلی، مور لال اور مووی میکر عدیل سے ہوئی ہے۔
سکھر، باراتیوں کی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
سکھر
