جاپان : جاپانی تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے جاپانی اسٹارٹ اَپ کا آئی اسپیس کرافٹ لانچ کرلیا گیا جو نجی کمپنی کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔
ٹوکیو کے اسٹارٹ اپ آئی اسپیس نے اسپیس کرافٹ کو تیار کیا جسے رات 2 بجکر 38 منٹ پرآئی اسپیس ایکس کا ’فالکن 9 نامی‘ راکٹ کو کامپانی سے لانچ کیا گیا۔اسٹارٹ اپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تاکیشی ہاکاماڈا نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا چاند پر پہلا مشن چاند کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے میں مدد دےگا

