نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سید فاروق شاہ کے ہمراہ ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا ڈاکٹرز کی غیر حاضری پر انہوں نے اظہار برہمی کی اور متعلقہ عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات دیے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے ٹراما سینٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا جبکہ ٹراما سینٹر کی لانڈری کو ڈاکٹرز کی جانب سے ذاتی طور پر استعمال کرنے پر بھی اظہارِ برہمی کی ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہاکہ ٹراما سینٹر میں دن کے اوقات بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری سمجھ سے بالاتر عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر ڈیرہ مراد جمالی ٹراما سینٹر میں دور دراز علاقوں کے مریضوں کو لایا جاتا ہے مگر ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے جو مریضوں کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے کسی صورت ضلعی انتظامیہ برداشت نہیں کرے گی غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں اس پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز قبول نہیں کریں گے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا موثر انداز میں کردار ادا کریں سیلاب کی وجہ سے ضلع نصیرآباد میں پہلے سے ہی ہنگامی حالات ہیں مگر اس کے باوجود ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کا عمل ناقابل سمجھ ہے۔
ٹراما سینٹر میں دن کے اوقات بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری سمجھ سے بالاتر عمل ہے، ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری
