اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سیندک میٹل لمیٹڈ (ایس ایم ایل)بورڈ کی فنانس کمیٹی کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کے حصہ کی ادائیگی کے حوالے سے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے بلوچستان کے وسائل کے تحفظ اور انکے ثمرات بلوچستان کے عوام تک پہنچانے کے اصولی موقف کی تائید کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ اس مد میں رقم جلد حکومت بلوچستان کو منتقل کردی جائے گی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے سیندک منصوبے کے منافع سے بلوچستان کے شئیر کے 2.597 بلین روپے جاری کر دیے جائیں گے بحیثیت ممبر بورڈ صوبائی سیکریٹری توانائی بشیر خان بازئی نے کمیٹی سے بلوچستان میں مالی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکولیشن کے ذریعے بورڈ ممبران سے منظوری لینے کی درخواست کی تھی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کے بعد مذکورہ رقم جو کہ 2.597 بلین روپے بنتی ہے آئندہ ہفتے تک حکومت بلوچستان کو جاری کر دی جائے گی۔
سیندک میٹل لمیٹڈ بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس،اجلاس میں آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کے حصہ کی ادائیگی کے حوالے سے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال

ٹیگز:
سیندک میٹل لمیٹڈ بورڈ
