کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی کرکٹ میچ کے لئے فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،پاکستانی جھنڈے کے علاوہ کسی غیر ملکی یا سیاسی جھنڈے گراؤنڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ با ت انہوں نے جمعرات کو پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے نمائشی کرکٹ میچ کے لئے فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ٹکٹ کے بغیر کسی کو انٹری کی اجازت نہیں ہو گی ٹکٹ پر لکھے گیٹ نمبر سے اجازت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ بغیر سٹیکر کے کسی گاڑی کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی عوام الناس کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ پانی کی بوتلیں ساتھ نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جھنڈے کے علاوہ کسی غیر ملکی یا سیاسی جھنڈے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی ایس ایل کے نمائشی کرکٹ میچ کے لئے فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ

ٹیگز:
ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ
