لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) تیسر آل لسبیلہ کراچی شہید حیات نفیس فٹ بال ٹورنامنٹ 2022 ء کا فائنل میچ گزشتہ روز جام غلام قادر فٹبال اسٹیڈیم حب میں مدھو محمد ن فٹبال کلب کراچی اور شہید حیات نفیس فٹبال کلب حب کے مابین کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی معاون خصوصی سابق وزیر اعلیٰ سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی تھے انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ سمیت بھوتانی کارواں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد تھے فائنل تک رسائی کرنے والے دنوں فٹبال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد کھیل کا فیصلہ پلنٹی کک پر ہوا جس میں مدھومحمڈن کلب نے شہید حیات نفیس فٹبال کلب کو ہرا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی معاون خصوصی سابق وزیر اعلیٰ شہزاد بھوتانی نے رنر اور ونر فٹبال کلب کے کپتانوں کو ٹرافی دی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 2لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کے میدانوں میں اسپورٹس کی سرگرمیوں اور ایونٹس کے انعقاد سے کھیل کے میدان آباد ہو نے کے ساتھ لوگوں کا رجحان کھیلوں کی جانب راغ ہوتا ہے جس سے نوجوان نسل سماجی برائیوں کے بجائے صحت مند معاشرے کی طرف قدم بڑھاتے ہیں انھوں نے کہاکہ شہید حیات نفیس فٹبا ل ٹورنامنٹ میں مدھو محمڈن کراچی اور شہید حیات نفیس فٹبال کے درمیان بہترین میچ کھیلا گیا دونوں طرف سے کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیم کو جیت کیلئے محنت کی لیکن کھیل میں ہمیشہ ایک ٹیم جیت جاتا ہے تو دوسرا ہار کرتا ہے کیونکہ ہار اورجیت کھیل کا حصہ ہے مگر کھلاڑی کبھی مایوس نہ ہو کہ انکا ٹیم ہار گیا ہے بلکہ حوصلہ کر کے مزید بڑھانے کی کوشش کریں شہزاد بھوتانی نے کہاکہ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ کی جانب سے فٹبال اسٹیڈیم اور اسپورٹس کے حوالے جن مسائل کی نشاندہی کرائی گئی انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ہماری کوشش کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہے جب کھیل کے میدان آباد ہونگے اور اسپورٹس کی سرگرمیاں شروع ہونگے تو صحت مند معاشرہ بھی جنم لے لیتا ہے انھوں نے کہاکہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے حب میں مزید کھیل ایونٹس کے انعقاد کرایا جائے اسپورٹس مینوں کے ساتھ بھر پور تعاون رکھیں گے اس موقع پر بھوتانی کارواں کے سینئر رہنماء محمد ابراہیم دودا،بابو فیض محمد شیخ،وڈیرہ راشد انوربلوچ،وڈیرہ عبدالغنی بلوچ، اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ،یوسف بلوچ،ٹورنامنٹ سیکرٹری شیراز نفیس،جنید نفیس،جہانزیب جمال،کریم چھٹہ،رفیق مگسی،گل محمد حسنی،فقیر محمد سیاں،خالد ولی موندرہ،حنیف بلوچ،کامریڈ عبدالغنی غیابانی،معراج بلوچ،شاجہان بلوچ،ندیم بلوچ،اللہ بخش دلاری،اصغر علی بزنجو،نجیب بزنجو،سروس ساسولی،بشیر مینگل، سرور رونجھو،عبدالستار تونانی سمیت دیگر وجود تھے قبل ازیں تیرا آل لسبیلہ کراچی شہید حیات نفیس فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ مدھو محمڈن کراچی اور شہید حیات نفیس فٹبال کے کلب کے مابین کھیلا گیا کھیل کے 45آف ٹائم اور دوسرے راؤنڈ میں دونوں فٹبا ل کلبوں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کوئی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا کھیل آخری لمحات میں شہید حیات نفیس کلب کے کھلاڑی نے گول کا چانس گنوا دیا اور فائنل میچ میج بغیر کسی گول کے برابر ہونے کے نتیجے میں فائنل کا پینلٹی کک سے فیصلہ ہو جس میں مدھو محمڈ ن کراچی فٹبال نے شہید حیات نفس فٹبال ٹورنامنٹ 2022ء جیت کر اپنے نام کرلیا مجموعی طور پر مدھو محمڈن کراچی فٹبال کلب 11ویں مرتبہ فائنل میچ جینے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا فٹبال ٹورنامنٹ کے تقریب فائنل میں شریک مہمان خصوصی شہزاد بھوتانی،اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ،محمد ابراہیم دودا،بابو فیض شیخ سمیت دیگر مہمانوں کو اجر پہنا گئے اور شیلڈ پیش کئے گئے۔
اسپورٹس کے فروغ کیلئے حب میں مزید کھیل ایونٹس کے انعقاد کرایا جائے ،سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی

