قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری و ایم این اے سید آغامحمودشاہ نے کہا کہ جمعیت عوام کی حقیقی ترجمانی کررہی ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر غیر جمہوری غیراسلامی اقدامات کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے جس سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ہم نوابزادہ میرنوروزخان زہری کو ساتھیوں سمیت جمعیت میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زہری ہاؤس قلات میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام قلات کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردارزادہ میر سعید لانگو،جمعیت کے ضلعی،ترجمان حافظ قاسم لہڑی،سید آغا حفظ الرحمن شاہ، سردار غلام حسین عمرانی حافظ عبدالقدوس عباسی ودیگر بھو موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ میر نوروزخان زہری نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے کسی بہترین اور عوام دوست سیاسی پلیٹ فارم پر سیاست کرنا چاہتے تھے جمعیت علماء اسلام کے منشور اور عملی اقدامات سے متاثر ہوکر آج اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں سید آغا محمود شاہ کی قیادت میں سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے علاقہ اور عوام کی خدمت کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اس موقع پر سید آغا محمود شاہ، سردارزادہ میر سعید جان لانگو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا پلیٹ فارم بلاتفریق عوامی خدمت اور اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہمارے قائد مولانا فضل الرحمٰن ودیگر قائدین جمہوریت کے لئے جو جدوجہد کررہے ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہے وہ کسی سمجھوتے کا کبھی بھی حصہ نہیں ہوئے ہیں وہ ہر وقت ہر سطح پر غیر اسلامی اقدامات کے سامنے غیر متزلزل اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں اس پر فتن دور میں جمعیت واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جو حقیقی اسلامی جمہوری پارٹی ہے جس کے منشور سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں آج نوابزادہ میرنوروزخان زہری کی ساتھیوں سمیت شمولیت اہم اور خوش آئندہ اقدام ہے ہم انہیں جمعیت میں شمولیت اختیار کرنے کے فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس سے ہمارے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں امید ہے کہ میر بابونوروزخان زہری قلات سمیت پورے بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
جمعیت عوام کی حقیقی ترجمانی کررہی ہے،نوابزادہ میرنوروزخان زہری کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت خوش آئند اقدام ہے،سید آغا محمود شاہ

ٹیگز:
سید آغا محمود شاہ
