کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسپیشل افراد کے مسائل کو حل کرنا اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے ہم سیاستدانوں کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یہ افراد بھی معاشرے کے دوسرے لوگوں کی طرح اپنی زندگیاں باآسانی گزار سکیں صوبائی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں خصوصی افراد کیلئے ایسے میگاپراجیکٹس لائیں گے جیسا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ہیں سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کیلئے آئیڈیل ہومز ہونے چاہئیں،اور میری کوشش ہے کہ صوبے میں ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھانے کی سفارش کروں گا اور انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے۔
ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھانے کی سفارش کروں گا، سردار عبدالرحمن کھیتران

ٹیگز:
سردار عبدالرحمن کھیتران
