کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسلام میں خصوصی افراد کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے اورخصوصی افراد خصوصی صلاحتیوں کے حامل ہوتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔جبکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہاکہخصوصی افراد کی بحالی و نگداشت کیلے اقدامات حکومتی ترجیحات میں اولین ہیانہوں نے کہا کہ معاشرے میں خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور تعلیم تربیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے
اسلام میں خصوصی افراد کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
