سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر)سنجاوی میں لیویز فورس کی کاروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عمران مندوخیل کی ہدایت پر نائب رسالدار نورالحق غرشین ہمراہ لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے 302 کے کیس میں مطلوب ملزم عبدالسلام ولد محمد ظریف قوم دمڑ کوگرفتار کر کے اسلحہ بمعہ کارتوس برآمد کر لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس ایک منظم اور تربیت یافتہ فورس کی حیثیت سے جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔ لیویز فورس سنجاوی کی دو ہفتوں کے اندر یہ مسلسل دوسری کامیاب کاروائی ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی اور پوری ٹیم کو شاباشی دی۔
سنجاوی، لیویز فورس کی کاروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

ٹیگز:
سنجاوی
