جھل مگسی (یو این اے)ضلع جھل مگسی کے صدرمقام گنداواہ میں ڈبل روڈ پر زور دار دھماکہ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گنداواہ ڈبل روڈ کلمہ چوک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی، سید رحمت اللہ شاہ ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی سٹی ایس ایچ او سکندر علی مگسی و دیگر سکیورٹی کے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔امن بحال کرنے والے پولیس دیگر اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔بم ڈسپوزل ٹیم نے ابتدائی تفتیش میں دھماکے کو کریکر دھماکہ قرار دیا ہے، جس میں ٹائم ڈیوائس نصب تھی۔ حکام کے مطابق، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گنداواہ ڈبل روڈ کلمہ چوک کے قریب دھماکہ

