گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی جھل مگسی کابینہ کا اجلاس یونٹ مصطفی آباد شہر کوناڑہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر فیاض احمد لاشاری نے کی ااور اجلاس میں یونٹ قاضی اسماعیل سے یونٹ سیکٹری در محمد لاشاری و دیگر ممبران نصراللہ لاشاری عمران لاشاری غلام اسحاق لاشاری،کھاری یونٹ سے ملک درجان دیناری اور یونٹ مصطفیٰ آباد سے میر سعید احمد لاشاری شبیر لاشاری کامریڈ نثار احمد لاشاری اور خالد لاشاری اور یونٹ پیر چھتہ سے راحب لاشاری اور گنداواہ یونٹ سے سید ضامن حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں اعزازی مہمان بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عباس لاشاری تھے۔اجلاس ایجنڈا کابینہ کے مدت پوری ہونے کے حوالے سے طلب کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کے تمام کابینہ کے دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی جھل مگسی کابینہ کا اجلاس یونٹ مصطفی آباد شہرکوناڑہ میں منعقد

ٹیگز:
بلوچستان نیشنل پارٹی
