تفتان(ڈیلی گرین گوادر) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ ہسپتال زرئع کے مطابق سرحدی علاقے تفتان میں ایک شخص کو چاقوں،ڈنڈوں،پتھروں سے حملہ کرکے میر حسن نامی شخص کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد مارنے والے افراد فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے ملزم کا تعاقب شروع کردی اور تمام راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی گئی ہے مقتول کاتعلق صوبہ سندھ نواب شاہ سے بتایا جاتا ہے۔
پا ک ایران سر حد ی شہر تفتان میں ایک شخص قتل

ٹیگز:
تفتان
