کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباداورانتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں سربراہان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں ان کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج میں نئی تقرریاں ملک کے لئے نیک شگون اور احسن اقدام ہے۔ ملک کی سلامتی اور اداروں ں کے استحکام کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور اور آئندہ بھی اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پاک فوج اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی اور ملکی سلامتی اور مفادات پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دی گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر اورانتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر پاک فوج کے بہادر اور قابل فخر افسران ہیں اور ان کی زندگیاں وطن کے لئے خدمات اور کارناموں سے سجی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر پاک فوج میں بڑے دلیر اور اصول پسند آفیسر زکے طور پر جانے جاتے ہیں اور اُن کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی پاکستان کے لئے نہایت خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فخر کی بات ہے کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی ان بہترین افواج میں کیا جاتا ہے جو اپنی عظیم عسکری پیشہ ورانہ روایات کی امین ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا اعتراف دنیا کے بڑے بڑے جرنیل کر چکے ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا بھر میں اس حوالے سے جو کتب لکھی گئیں ان میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی حکمت عملیوں کی کھل کرتعریف کی گئی ہے۔حتیٰ کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت میں بھی اس موضوع پر چھپنے والی کتابوں میں بھارتی جرنیلوں نے بھی پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا اعتراف کیا ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقے سے نبھائے اور دشمن کو اپنے رعب اور دبدبے سے بھرپور انداز میں باور کرایا کہ پاکستانی فوج اور قوم دشمنوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں اور وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گااور جو ہم سے جو ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان شیر دلیر اورجذبہ ایمانی سے لیس ہیں، پوری قوم اپنے شیروں کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی سلامتی، ترقی، دفاع اور ہر بیرونی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان ایک تھاایک ہے اورایک رہے گا۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے۔ پاک افواج نے کوئی مواقعوں پر دنیا کو دکھایاکہ امن پسندی ہماری کمزوری نہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم کو کمزور سمجھا جائے اور جب جب دشمن نے پاکستان کی سالمیت کے خلاف کوئی مہم جوئی کی پاکستانی قوم اور بہادر پاک افواج نے ہمیشہ انہیں منہ توڑ جواب دیا اور باور کرایا کہ اگر کسی نے مادر وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرکی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام امن و امان اور تیز رفتار ترقی کے لئے پاک افواج کے ساتھ ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اپنے ملک اور اپنی قوم کے تحفظ اور دفاع کے حوالے سے پوری قوم اور پاک افواج کا عزم نہایت پختہ اور غیرمتزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم عاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان پر اپنا خاص کرم فرمائے اور ملک کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ فرمائے۔
پاک فوج نے ہمیشہ ملکی مفادات اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
