تحریر۔ امیرافغان
ملک محمدشاہ شاہ خان کاکڑ تاریخی وادی پشین کےایک قدیم مرکز برشور میں ملک طوطی خان مرحوم کے گھر1935میں پیداہوئے۔ آپ کا خاندان پشتون ملت کےایک بڑےقبیلے کاکڑ کےذیلی شاخ بارگزئ کے مشران کاایک قوم دوست، امن پسند اور روشن خیال خاندان ھے۔ آپکے بچپن کی تربیت مہذب خاندانی ماحول میں اسلامی تعلیمات اور پشتون قومی اقدارکے مطابق ہوئی۔ آپ نےدینی اور دنیاوی علوم آبائی علاقےمیں حاصل کی۔ آپ کےوالد اپنے دور کےایک بآثر اور مشہور قبائلی شخصیت تھے۔لوگوں کے درمیان تعلقات جوڑنا، تصفیہ کرانا اور قبائلی تنازعات کو حل کرانےکا ذمہ داری ملک محمدشاہ خان کاکڑ کواپنے والد مرحوم سے ورثے میں ملی تھی۔ آپ کو یہ منفرد اعزاز حاصل رہا کہ آپ کا حجرہ (بھیٹک) نہ صرف 24 گھنٹے مہمانوں کیلئے کھلا رہتاتھا بلکہ آپ کے حجرے میں امیر اور غریب کویکساں نظرسے دیکھا جاتا تھا۔ آپ اپنے بےلوث مہمان نوازی کےباعث اعلی مقام رکھتے تھے۔آپ نےنہ صرف قتل کے متعدد تصفیے کرائیں بلکہ مجموعی طور پر ہزاروں کی تعداد میں قبائلی تنازعات کو بھی حل کیں۔ آپ کا دور ذندگی تاریخ کا ایک سنہرا باب اسلیے بھی ھےکہ آپ ہرقسم کی ظلم وجبر کےخلاف پوری شدومد کےساتھ بولتےتھے۔اسی لیے آپ کوبلوچستان بھر میں ہونے والی جرگوں اور فیصلوں میں خصوصی طور پر بلایا جاتا تھا۔پشین قومی امن جرگے کی صف اول کی اہم رہنما کی حثیت سےانتہائی صاف گوئی اور سچائی سے بولتےتھے۔آپ مظلوموں کے ساتھ ہونےوالی ہرقسم کےظلم اور ناانصافی کےسخت مخالف تھے۔ ملک محمدشاہ اگرچہ ایک منتخب عوامی نمائندہ تو نہیں تھے مگرآپ اور آپ کےخاندان کی توسط سےبہت سے غریب لوگوں کو نہ صرف سرکاری سطح پر روزگار ملی بلکہ لاچار اور غریب افراد کی مالی معاونت بھی ہوتارھاھے۔ آپ سابق صوبائی وزیر مرحوم ملک محمدسرورخان کاکڑ کے دیرینہ ساتھی تھے۔خان صاحب کی وفات کےبعد آپ نےسیاست سے کنارہ کشی اختیار کی۔آپ روزانہ صبح 9بجے سےدوپہر تک برشور بازار میں واقع اپنے دفترمیں تشریف لاتے اور لوگوں کے مسائل سنتےتھے۔برشور بازار کے وسط میں ایک جامع مسجد بھی آپ نےاپنے ھاتوں سےتعمیر کی ھے۔ جس میں پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرتے تھے۔
17جون 2025 کو آپ ہمیشہ کیلئے ہم سےرخصت ہوگئے۔ مگرآپ کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ کیلئے ذندہ رہےگی۔ آپ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اپنےآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔جہاں آپ کے مقبرے کی عقب میں برشور جوڈیشل کمپلیکس بھی تعمیر ہورھاھے رکن بلوچستان اسمبلی اسفندیارخان کاکڑ چونکہ آپ بھتیجا بھی ھے۔ان سے امیدھے کہ وہ مذکورہ ذیرتعمیر جوڈیشل کمپلیکس “ملک محمدشاہ خان جوڈیشل کمپلیکس” کےنام سے منسوب کرائیں گے۔
ملک محمدشاہ خان ایک کرشماتی شخصیت تھے

ٹیگز:
محمدشاہ
