کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کو خوشنماء نعروں کی آڑ میں تباہ کرنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے، خوشحال اور طاقتور پاکستان ہی منزل ہے، ناقابل تسخیر دفاعی اداروں کے خلاف زبان درازی بھارت اور اسرائیل کی خوشنودی کا حصول ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبد الغنی شہزاد مفتی رحمت اللہ حافظ سردار محمد نورزئی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حافظ دوست محمد حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی صالح محمد مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام ریئسانی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی حاجی قاسم خان خلجی حافظ سراج الدین حافظ سید سعداللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمان خیل مولانا محمد عارف شمشیر مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کی بلوچستان آمد سے صوبے میں سیاسی انقلاب برپا ہوگا، امت مسلمہ کے عظیم قائد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے وڑن ہی کی بدولت ملک سے بین الاقوامی سازشوں کا خاتمہ ممکن ہوگا، اسلام کے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنے ایجنٹوں کو استعمال کررہے ہیں اس کی انسداد اور روک تھام کے لیے جمعیت علماء اسلام کے شاہین صفت نوجوان دن رات ایک کرکے قائد جمعیت کے دورہ کی کامیابی کے لیے جدوجہد تیز کرنے ہوگی۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام شعبوں کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے یونٹوں کی سطح پر سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پروگرام منعقد ہوں گے۔
پاکستان کوخوشنماء نعروں کی آڑمیں تباہ کرنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے، جمعیت علماء اسلام

ٹیگز:
جمعیت علماء اسلام
