کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 4سال کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا بلوچستان کا دارالخلافہ کوئٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ایسے لگتا ہے کہ صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کا تعلق بلوچستان سے نہیں بلکہ پنجاب سے ہے اس لئے وہ صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو بلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے قبائلی معتبرین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان ترقی کے لحاظ سے دیگر صوبوں سے بہت پسماندہ ہے جس کی ذمہ داری بلوچستان کی سیاسی،مذہبی اور قوم پرست جماعتیں ہیں جنہوں نے صوبے کی تعمیر و ترقی کی بجائے اپنے بنک بیلنس میں اضافے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دارالخلافہ کوئٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ہے اورروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے شہر میں سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے اور خاص کر کوئٹہ شہر میں گزشتہ 4سال کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ایسا لگتا ہے کہ صوبائی وزراء اورارکان پارلیمنٹ بلوچستان سے نہیں بلکہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور اس لئے وہ صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے عام ا نتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے عوامی نمائندوں کا احتساب کریں گے۔
بلوچستان میں 4سال کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا بلوچستان کا دارالخلافہ کوئٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے،لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
