قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات عالیہ نذر نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ ووٹ کی اہمیت کے حوالیس ے گھر گھر شعور اجاگر کرنے کے لیے بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں طالبات کے لئے خصوصی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ مڈل سکول نیچاری میں طالبات کو ووٹرز کی اندراج اور ووٹ کی اہمیت و افادیت پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد طلبہ و طالبات کی انتخابی عمل سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے تاکہ آنے والے تمام انتخابات میں وہ بطور ذمہ دار شہری اپنا کردار بخوبی ادا کریں طلبہ و طالبات کو انتخابی عمل اور ووٹ رجسٹریشن اور ووٹ ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے اپنے اپنے تعلیمی اداروں اور رہائشی مقامات و محلوں میں ووٹر آگاہی پیغام پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت اور اس کی بہتر استعمال کرکے ہی عوامی مفاد میں مخلص، ایماندار اور قابل نمائندے منتخب کرکے ملک،معاشرے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے گا جمہوریت کی اکائی یہی آپ کا میرا ووٹ ہے ووٹ خاموش انقلاب لانے کے لیے اہم جز ہے اس لیے ہمیں اپنے گھروں اور معاشرے میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے شعور آگاہی اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ابھی تک ووٹرز کی خاص کر خواتین ووٹرز کی اندراج میں خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے
ہمیں اپنے معاشرے میں ووٹ کی اہمیت کواجاگرکرنے کی ضرورت ہے، عالیہ نذر

ٹیگز:
عالیہ نذر
