کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) فوکل پرسن وفاقی وزیر ورکر ویلفیئربورڑ سکولز و پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی نائب صدر ماہ جبین خالد جمالی نے بدھ کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کا دورہ کیادرے کے دوران پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی نائب صدر پروین مینگل بھی انکے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سراج موسیٰ خیل نے محکمےْ کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ماجبین خالد جمالی کا کہنا تھا کہ ہمیں جو زمہ داری سونپی گئی ہے ہم پوری ایمانداری سے اپنے صوبے کی خدمت کرینگے ا۔نہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ورکر ویلفیئر بورڑ کے زیرانتظام سکولوں کو مکمل فعال کیا جائے گا ہم چاہتے ہیں کہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں بلکے پڑھ لکھ کر اچھے مقام پر پہنچے اور بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
بلوچستان میں ورکر ویلفیئر بورڑ کے زیرانتظام سکولوں کو مکمل فعال کیا جائے گا،ماہ جبین خالد جمالی

ٹیگز:
ماہ جبین خالد جمالی
