پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ پنجگور کے احاطے میں دستی بم حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق منگل کو پنجگور پولیس تھانہ کے احاطے میں نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ پو لیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے۔
پنجگور،پولیس تھانہ کے احاطے میں دستی بم حملہ

ٹیگز:
پنجگور
