پولینڈ : پولینڈ میں یوکرین کی سرحد کے قریب روسی راکٹ گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیٹو کا رکن پولینڈ آوارہ روسی راکٹوں کا نشانہ بنا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔روس نے اس وقت یوکرین کو میزائلوں کے ایک بیراج کا نشانہ بنایا جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کو اپنے ملک کی سرحدوں کو قبول کرنا چاہیے اور امن مذاکرات کے لیے اپنی فوجوں کو واپس بلانا چاہیے۔دوسری جانب پولیش وزیر اعظم نے قومی سلامتی اور دفاعی امور کے لیے ایک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیاہے۔ کابینہ کے ترجمان پیوٹر مولر کی ٹویٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ کمیٹی کس چیز پر بات کرنے والی ہے۔
پولینڈ پر روسی راکٹ حملہ دو افراد ہلاک

ٹیگز:
پولینڈ
