مچھ(ڈیلی گرین گوادر)مچھ سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اغوا کئے گئے کانکنوں کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔بلوچستان کے علاقے مچھ سے نامعلوم شرپشندوں نے 6 کانکنوں کو اغوا کرلیا تھا ،جنہین تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔واضح رہے کہ ضلع کچھی کے علاقے مچھ سے نامعلوم مسلح افراد نے چھ کان کنوں کو اغواء کر لیا پولیس نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ نامعلوم مسلح افراد نے مچھ کی مختلف کوئلہ کانوں سے چھ کان کنوں سرتاج ولد روزی مند یوسفزئی جمعدار لیز نمبر 172،روزی خان ولد آصف یوسفزئی بولان کردش لیز، برکت ولد عبدالحکیم یوسفزئی سکنہ مچھ حرو لیز، فرام الدین ولد بختی گل یوسفزئی حرو لیز، امان اللہ ولد قدر زہر یوسفزئی رئیسانی کول، جمال خان کاکڑ رئیسانی کول کو اغواء کر لیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔
مچھ سے اغوا کیے گئے مزدور تاحال بازیاب نہ کئے جاسکے

ٹیگز:
مچھ
