لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل شا ندار ہے ہم اسلامی ممالک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں فوج جیسے اہم ترین ادارے کو متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے انکی قربانیوں کے وجہ سے ہم آج ازادانہ طور پر زندگی گزار رہے ہیں ہمارے لیگی قائد میاں نواز شریف اور پارٹی صدر وزیر اعظم شہباز شریف میں یہ بات طے ہوگئی ہے کہ فوج کے سینئر ترین جنرل کو ہی آرمی چیف ہونا چاہیے اور یہ کام میرٹ پر اپنے تکمیل کو بہت جلد پہنچ جائیگا اسکو ہر گذ سیاسی ایشو نہ بنایا جائے آئین و قانون کے مطابق یہ اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے تاہم پی ڈی ایم کے قائدین کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہدائت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاٰ ق ڈار نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کے جانب سے دائر کردہ ڈرخواستیں واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے حکومت نے پاکستان کو اسلامی و ٖلاحی ریاست بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں صدارتی نظام کا زہن بنا چکے ہیں جسکی ائین اور ہمارے پارلیمانی نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے ہم عمران خان سے سوال کرتے ہیں کہ ٹیلی تھون کے زریعے اربوں روپے کہاں گئے ہمیں شبہ ہے کہ وہ رقم انکے احتجاج میں تو خرچ نہیں ہورہی ہے پہلے ہی وہ فارن فنڈڈ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں نہ ائین کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی وہ ائین کو کوئی اہمیت دیتے ہیں وہ اپنی زات کو ائین و قانون سے ہمیشہ بالاتر سمجھتے ہیں انکے لانگ مارچ سے ملک میں نہ ائین کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی جمہوریت کا بستر لپیٹا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کیلئے سوچھتی ہے لہذا وہ اب کھبی ملک میں آمریت لانے کا ارادہ نہیں رکھتی جو کہ خوش آئند بات ہے ماضی میں فوجی آمریتوں کی وجہ سے جمہوریت کو کمزور کیا گیا انہوں نے کہا کہ احتساب سے کھبی نہیں بھاگے لیکن یکطرفہ احتساب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف علم بلند رکھا اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے جسپر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک اور صوبے میں آئندہ سال ہونے والے عام الیکشن میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کریگی
پاکستان کا مستقبل شا ندار ہے ہم اسلامی ممالک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب خان ناصر
