ژوب(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام ژوب شیرانی کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن سے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع،رکن قو می اسمبلی کمال الدین، رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ، حاجی غوث اللہ، رکن اسمبلی حاجی نواز خان کاکڑ، رکن اسمبلی عزیزاللہ اغا، عبدالخالق، ضلعی امیر مولوی سرور کاکڑ، مولوی اللہ داد کاکڑ، مولوی ضیاالدین قریشی، حاجی محمد حسن شیرانی، مولوی ادم خان لعون، مولوی سلطان شاہ مندوخیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ 25 سالوں سے تربیتی کنونشن کے بل بوتے جماعت مستحکم ہوئی ہے،ژوب سیاست کا محور ہے جمعیت علمائے کی سیاسی پیداوار ژوب سے ہوئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ایک زنجیر کی مانند ہے۔ جبکہ چند عناصر جماعت کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نظریات کی بنیاد پر افغانستان میں طالب حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ کارکنان خلوص نیت کو اپنا شعار بناکر جماعتی فیصلوں اپنی ذاتی رائے پر مقدم رکھ سر تسلیم خم کریں۔ پارٹی کے دستور و منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کی فعالیت میں کردار ادا کریں۔ قوم پرستی کا عنصر اپنی ذہنوں سے نکال باہر کریں۔ دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے اور ان پر نقطہ چینی کے اپنی اصلاح کی فکر کریں۔ جمعیتی رائے میں اپنی خواہشات کو پس پشت ڈال کرکے جمعیت کو آزادانہ فیصلوں کا اختیار دے دیں اور اپنے اکابرین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد کرکے جمعیت کی استحکام کیلئے کسی قسم کی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ دریں اثنا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں انتہائی کٹھن مراحل کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو گرے لسٹ سے نکال باہر کیا۔ موجودہ آزادی مارچ مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صرف پندرہ پارلمینٹ ممبران کی مدد سے یہودی سازش اور ملک دشمنوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے آخر میں تربیتی کنونشن کے تمام شرکاء کے اعزاز میں ضلعی رہنما حاجی فضل قادر کی جانب سے پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ژوب سیاست کا محور ہے جمعیت علمائے کی سیاسی پیداوار ژوب سے ہوئی ہے، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
