کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مر کز کے مطابق بدھ کو ضلع ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6اور گہرائی 120کلومیڑ زیر زمین رکارڈکی گئی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مر کز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 67 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
ژوب، زلزلے کے جھٹکے محسوس

ٹیگز:
زلزلے
