کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سوئی سدر ن گیس کمپنی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بیلہ میں شمسی توانائی سے منسلک جدید کمپوٹر لیب قائم کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سوئی سدر ن گیس کمپنی کی جانب سے سماجی تنظیم وانگ کے اشتراک سے بیلہ کے علاقے احمد آباد میں شمسی توانائی کے ذریعے چلنے والا کمپوٹر لیب قائم کردیا گیا ہے لیب کے قیام کا مقصد پسماندہ علاقے کے لوگوں کو جدید ترین سہولیات مہیا کرنا ہے تا کہ انہیں بھی جدید تعلیم اور ہنر کے مواقع میسر آسکیں۔ لیب کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوئی سدر ن گیس کمپنی کے کوآپریٹو کمیونیکشن کے سربراہ سلمان احمد صدیقی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان اور سندھ کی بہتری کے لئے ہمیشہ سماجی تنظیموں کے اشتراک کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم اور ہنر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ والی لیب کے قیام سے لسبیلہ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی اور وہ بھی ہنر سیکھ کر اپنے لئے باعزت روزگارکمانے میں خود کفیل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے کمپیوٹر لیب میں پرنٹر، اے سی، مکمل سامان، کمپیوٹر، کمرے کی تعمیر سمیت دیگر ضروری سامان مہیا کیا گیا۔ اس موقع پر وانگ کے ڈائریکٹر خلیل رونجھو نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یہ اپنی طرز کا پہلا لیب ہے جس میں علاقے کے لوگوں کو تینکیکی تعلیم فراہم کی جائیگی۔
سوئی سدر ن گیس کمپنی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بیلہ میں شمسی توانائی سے منسلک جدید کمپوٹر لیب قائم کردیا گیا

ٹیگز:
سوئی سدر ن گیس کمپنی
