کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مبینہ پو لیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق 3افراد زخمی ہوگئے۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے سیٹلائیٹ ٹاون میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ڈاکو عصمت اللہ جاں بحق جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی جبکہ 1نجی سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا، پو لیس کے مطابق زخمیوں میں ریاض، امین اور عطا اللہ شامل ہیں مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ، سیٹلائیٹ ٹاون میں پو لیس مقابلے میں 1 شخص جاں بحق 3افراد زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
