کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ میں عمران خان کے حق میں ریلی نکا لی گئی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم سوری کی قیادت میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمر ان خا ن کے حق میں کوئلہ پھاٹک سے ائیرپورٹ روڈ چوک تک نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت، ریلی کے شرکاء نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور وزیرآباد واقعہ میں ملوث کرداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ سے پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے 75 سالہ سینیٹر کے ساتھ اس سلوک پر پوری قوم غصے میں ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے لیڈر ہیں عمران پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، عمران خان پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،بعدازاں ریلی پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ میں عمران خان کے حق میں ریلی نکا لی گئی

ٹیگز:
پاکستان تحریک انصاف
