کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیرآباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا عمران خان اوردیگرزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
