لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ امن وامان کا قیام موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے جو کہ متعلقہ اداروں اور فورسز کی ذمہ د اری ہے جس سے کسی بھی معاشرے کی ترقی وابستہ ہے جہاں امن ہو وہاں کے لوگ پر سکون ہوتے ہیں جہاں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہو وہاں لوگوں میں خوف و ہراس ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈویژنل وضلعی آ فسران کے ساتھ منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی آ ئی جی پولیس محمد سلیم لہڑی، ایڈیشنل کمشنر کلیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل یحییٰ خان کاکڑ،اے ڈی آ ئی جی عبدالمجید دستی،ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس تاج محمد، ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالصمد، ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت محمد کامران، ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عطاء اللہ کاکڑ، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ وائس پرنسپل بی آ ر سی منصور لرحمن، ڈویژنل ڈائریکٹر آ ئیے ٹی عبدالحکیم اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وائس پرنسپل منصور لرحمن نے اس موقع پر بتا یا کہ بی آ ر سی لورالائی ایک معیاری ریزیڈینشل ادارہ جو ہر سال میٹر ک اور ایف ایس سی میں ٹاپ ٹوئینٹی پوزیشن حاصل کر تا ہے جس میں کل 462 طلباء ہیں چھ ہاسٹل ہیں کل رقبہ 135 ایکڑ ہے اور صوبے کا سب سے پہلا بی آ ر سی ہے جو 1984 میں شروع ہوا ہے بجلی کی سنگل فیز کی وجہ سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے سیکورٹی کے لیے ایک پلاٹون ہے دوسرے کی ضرورت ہے، ڈائریکٹر ایجوکیشن عطاء اللہ نے بتا یا کہ اساتذہ تنظیموں کی طرف سے سکو لوں میں مداخلت زیادہ ہے جس سے مشکلات پیدا ہوتے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ معذوروں کے مختص کوٹے پر عمل درآمد نہیں ہو تا ہے جس کا وہ شکایت کرتے ہے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے بتایا کہ لورالائی ڈویژن محکمہ فوڈ میں 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی نگرانی ضروری ہے اس کے علاؤہ گندم کوٹہ نہایت کم ہے پاسکو نے صرف2000تھیلے دئے جو کہ 1400کے حساب سے فروخت ہوئیں،اس کے علا وہ دیگر محکموں کے آ فسران نے بھی اپنے مسائل بیان کئے۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمہ کا ہیڈ نہ صرف خود حاضر رہے بلکہ اپنے اسٹاف کو بھی حاضر کریں ہر دفتر کا سرپرائز وزٹ کروں گا انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل تلاش کرنا نہایت ضروری ہے وہ یہ امید لے کر آ تے ہیں کہ میرا مسئلہ حل ہو گا اسے مایوس نہ کریں اگر وہ آ پ سے مایوس ہو کر آ یا میرے پاس تو میں پھر کاروائی کروں گا پبلک مسائل التواء میں نہ رکھیں کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے اپنے وقت پر مکمل ہو اس کی معیار اور مقدار میں رعایت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک پیشہ سے وابستہ ہیں اور ہر ایک سے اپنے کے بارے سوال ہوگا میں اس آ فیسر کو شاباش دیتا ہوں کہ کم وسائل میں بھی اپنے حصے کی زمہ داری ادا کرے کمشنر نے کہ ہم سب مل عوامی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ورنہ اکیلا میں بھی کچھ نہیں کر سکتا اگر آ افسران تعاون نہ کر ے۔
امن وامان کا قیام موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،محمد گل خلجی

ٹیگز:
محمد گل خلجی
