کابل (ڈیلی گرین گوادر) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کو سرکاری ملازمین کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح پولیس ڈسٹرکٹ 5 میں وزارت دیہی بحالی اور ترقی کے ملازمین کی ایک منی بس کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ بم دھماکے میں بدقسمتی سے 7 سرکاری ملازمین زخمی ہو گئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کابل،سرکاری ملازمین کی بس پر بم دھماکہ، 7 سرکاری ملازمین زخمی

ٹیگز:
کابل
