کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ بلوچستان کے حوالے سے بدھ کے روز ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عوام کو مذکورہ ایکٹ کے حوالے سے آگاہی دینا تھا خاص کر صحافیوں کو اس ایکٹ کے جزئیات سے آگاہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے قلم اور اپنے نیوز فورم کے ذریعے عوام کو بھی اس سے آگاہ کریں اور عوام یہ جان سکیں کہ مختلف حوالوں سے حکومتی وغیر سرکاری انفارمیشن کا حصول ان کا حق ہے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی ظہور احمد بلیدی، نصراللہ زیرے اور محترمہ شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ کسی بھی حوالے سے حکومتی و غیر حکومتی انفارمیشن کا حصول عوام کا حق ہے اس حق کے حصول کے لیے انہیں اس نافذ کیے گئے ایکٹ کو سمجھنا ضروری ہے ماضی میں ایسی انفارمیشن جس کی لوگوں کو اجتماعی و انفرادی طور پر ضرورت ہوتی تھی اسیعوام کو فراہم نہیں کیا جاتا تھا اس طرح لوگوں کو بہت سے معاملات میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا بلکہ اس سے عوام کے بنیادی حقوق شدید طور پر متاثر ہورہے تھے مقررین نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کا حصول جمہوریت کا ایک اہم جز ہے اس رائٹ کے ذریعے جمہوری اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی عوام کو جواب دہ ہو گئے ہیں نیز اس سے عوام کو حکومتی کارکردگی کے حوالیسے مکمل معلومات بھی میسر ہوسکے گی اور ساتھ ساتھ سرکاری اہلکار و بیوروکریٹس اپنی من مانیاں نہیں کر سکیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین سابق سینیٹر کبیر محمدشی, جلیلہ حیدر, بہرام بلوچ اور دیگر نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ جمہوریت کی اساس ہے اس کے موثر نفاذ سے حکومت کے منتخب نمائندے اور سرکاری ادارے حقیقی معنوں میں عوام کے زیر اثر آئیں گے ملکی مسائل جن کا وقتا فوقتا پاکستان کو سامنا کرنا پڑتا ہے اگر یہ ایکٹ پہلے سے نافذ کر دیا جاتا تو ان مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا تھا سمینار کا انعقاد پی پی ایف/ سی پی آئی ڈی نے کیا تھا.ورکشاپ کے آغاز پر سی پی آئی ڈی کے ایگزیکٹیو آفیسر مختار احمد علی نے خطاب کیا اور ورکشاپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے.
رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ بلوچستان کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام

ٹیگز:
رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ
