کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد سرفراز خان بگٹی کو چیف آف بگٹی منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میر سرفراز خان بگٹی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیئے وہ بطور چیف آف بگٹی قبائلی امور کی انجام دہی میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں رسم و رواج کے مطابق قبیلے کے سربراہ کا انتخاب ہمارے بہترین روایات کا حسن ہے اور ان گراں قدر روایات سے تمام قبائل کے درمیان عزت، غیرت اور احترم کے جذبے نے تمام قبائل کو یکجا کیا ہوا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ہماری دعاء ہے کہ چیف آف بگٹی میر سرفراز خان بگٹی بطور سربراہ تمام قبائل کے مابین امن، بھائی چارہ اور ہمدردی کی فضاء قائم کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے اپنے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جدو جہد پر بھی پوری توجہ سے کام جاری رکھیں گے۔
میر سرفراز خان بگٹی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیئے، میر محمد صادق عمرانی

ٹیگز:
میر محمد صادق عمرانی
