لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لو روالائی پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں 2ملزمان گر فتار پستول بر آمد کر لی گئی۔پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر اور ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پر زیرنگرانی ایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی ایس ایچ او سب انسپکٹر محمدعارف باتوزئی کی سربراہی میں پولیس تھانہ صدر لورالائی نے قلعہ سیف اللہ میں کاروائی کرتے ہوے مقدمہ فرد نمبر 114/022 بجرم 392 ت پ میں اشتہاری ملزم سدوخان ولد محمد نسیم سکنہ کٹوی کیمپ حال قلعہ سیف اللہ گرفتار دوسرے کاروائی میں ایک شخص محمد صدیق قوم صافی ساکن سرمالاک لورالائی کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول برآمد کی گئی ملزم کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں مقدمہ بجرم درج کر کے مزید تفتیش جا ری ہے۔
لو رلائی، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار پستول برآمد

ٹیگز:
ملزمان گر فتار
