مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے کہاہے کہ ضلع مستونگ کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے مستونگ سے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور کسی کو ضلع میں امن و امان میں خلل پیدا کرنے نہیں دینگے،عوام کی فلاح بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی رہنماوں اور علاقہ معززین و معتبرین کو علاقہ کے وسیع ترمفاد میں ساتھ لے چلوں گا،عوام کی جان و مال محفوظ بنانے، امن و امان قائم رکھنے اور منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم میں اصلاحات لانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ مستونگ ہمارا گھر اور لوگ ہمارے اپنے ہیں اس سے قبل بھی مستونگ میں دوران تعیناتی مستونگ کی عوام کی خدمت کی ہیاور عوام نے ہمیشہ محبت دیاہے،اور مستونگ کی عوام کی خدمت کرنے کا اللہ پاک نے دوبارہ موقع دیاہے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرینگیمستونگ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے بہت جلد نیا پلان تشکیل دیاجائیگا،انھوں نیکہاکہ سینکڑوں جوانوں کے قربانیوں کے بدولت بحال ہونے والا امن وخوشحالی کسی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے۔اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمیشہ چوکس ہے اور انکی جان و مال کی ہرصورت میں حفاظت کیاجائیگا۔اسٹیٹ کرائم میں ملوث اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کو کسی صورت نہیں چوڑیں گے انہیں ہر حال میں قانون کے گرفت میں لائینگے,ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نیکہاکہ عوام اور انتظامیہ کے مشترکہ کاوشوں اور تعاون کے بغیر معاشرے سے جرم اور جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، سماجی و معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے سیاسی جماعتوں قبائلی و سماجی شخصیات،صحافی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ مستونگ جو ہم سب کا گھر ہے۔ اس کو امن کا گہوارہ بنا سکے۔
مستونگ کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،یاسر اقبال دشتی

ٹیگز:
یاسر اقبال دشتی
