کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی میر حمل کلمتی نے اپنی اور اختر حسین لانگو کی مشترکہ قرار داد ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہر گاہ کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ رجسٹریشن آف کوالٹی انشورنس ایک اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی گوادرمیں قائم کرنے جارہی ہے لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاق سے رجوع کرے کہ وہ مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کے بابت فوری طور پر قانون سازی کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ گوادر میں اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی کا قیام اور علاقے کے لوگوں کو اعلی تعلیمی سہولیات میسر ہوسکیں۔ قرار داد کی موضوعیت پر بات کرتے ہوئے میر حمل کلمتی نے کہاکہ گوادر میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہوئی اس سلسلے میں صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے قانون سازی سے متعلق رجوع کرے یہ واحد یونیورسٹی ہے جس سے صوبے کے نوجوان استفادہ حاصل کریں گے۔
گوادرمیں قائم ہونے والی یونیورسٹی کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، میر حمل کلمتی

ٹیگز:
میر حمل کلمتی
