کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں مکان کی چھت گرگئی، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کچھی میمن قبرستان کے قریب مکان کی چھت گر گئی، ملبے میں سے دو خواتین کی لاشیں اور ایک لڑکے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین میں 37 سالہ زبیدہ اور 18 سالہ عاصمین شامل ہیں جبکہ ایک نوزائیدہ بچے کی ملبے میں تلاش جاری ہے۔جاں بحق خاتون کی لاشیں اور 17 سالہ زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تیسرا زخمی لڑکا بھی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

