کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشین اور مستونگ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس/لیویز فورس کے کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں آئندہ جس علاقے میں اس طرح کے واقعات ہو ں گے ان علاقوں کے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے گا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ 24گھنٹے میں دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران شہید اہلکار کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں جائیں۔
پشین اورمستونگ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس/لیویزفورس کی شہادتیں ناقابل برداشت ہیں، میرضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میرضیاء اللہ لانگو
