کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ نہ صرف دنیابلکہ تمام عالمی طاقتیں بخوبی جانتی ہیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست اور بین الاقوامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے اپنے مفادات کاتحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،ہمارا جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیرانتظام ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ بائیڈن کا تنقیدی بیان ملک میں جاری سیاسی ومعاشی عدم استحکام اقتدار کی بدترین کھینچا تانی زاتی اناپرستی کی جنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حقائق کے برعکس گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنیکی کوشش ہے۔انہوں کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات کے پیش نظر میثاق قومی سلامتی وبقاؤطن انتہائی ناگزیر ہے،مسائل کے منجدھارمیں گھیرے پاکستان کو درپیش حالات کا تقاضا ہے کہ متفقہ و مشترکہ سوچ کو فروغ دیتے ہوئے قومی سلامتی وبقا وطن کے لئے ٹھوس ومتفقہ موقف اپنایا جائے تاکہ ملکی بقا وسلامتی کے خلاف اندرونی وبیرونی پنپنے والی شازشوں کے قلع قمع کے ساتھ وطن دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب مل سکے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی قیادت کو پاکستان کو درپیش سفارتی و معاشی مسائل اور سپر پاور کے اپنے اساسوں کے خلاف منفی سوچ و تنقید سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات وسیاسی گولز کے حصول کی بجائے قومی سلامتی اور ملکی بقا اور عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے میثاق قومی سلامتی وبقاء وطن ترتیب دینا وقت کا تقاضا اور ہماری ضرورت ہے۔
ملک کودرپیش موجودہ حالات کے پیش نظرمیثاق قومی سلامتی وبقاؤطن انتہائی ناگزیر ہے، سینیٹرسعید ہاشمی

ٹیگز:
سینیٹرسعید ہاشمی
