لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں شہید ہو نے والے طالب علم کے قاتل کے والد اور بھائی کو گر فتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہید ہونے والے طالب علم محمد اسرار کے مبینہ مشتبہ قاتل کے مو قع سے ملنے والے موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے سراغ لگنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد رند نے دیگر بھاری لیویز کے ہمراہ چھاپہ مار کر مشتبہ قاتل کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے اور مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مشتبہ ملزم کی گرفتاری سے کئی دیگر شامل لوگوں کے انکشافات کی بھی توقع ہے۔
لورالائی میں شہید ہو نے والے طالب علم کے قاتل کے والد اور بھائی گر فتار

ٹیگز:
لورالائی
