کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی نے سابق رکن بلو چستان اسمبلی طاہر محمود خان کوخراج عقیدت پیش کرنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 52 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں رکن بلوچستان اسمبلی شاہد رؤف نے سابق رکن بلو چستان اسمبلی طاہر محمود خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کر تے ہوئے کہاکہ طاہر محمود خان 2013 میں حلقہ پی بی1 کوئٹہ Iسے رکن ہوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے یہ ایوان انکی صوبہ کے لئے گرانقدر خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے بلوچستان اسمبلی کا یہ ایوان انکے خاندان سے نہ صرف دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے بلکہ دعا کرتا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفروس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ایوان نے تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی بعدازاں اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی نے سابق رکن اسمبلی طاہر محمود خان کوخراج عقیدت پیش کرنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی

ٹیگز:
طاہرمحمود خان
