کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے امید واروں کی تیاری مکمل ہے، ہمارے ووٹرز تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر آج الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے تو اس فیصلے کو ویلکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پورا ملک متاثر ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تجویز دی تھی کہ اگر الیکشن دو مرحلے میں نہیں ہو سکتے تو اضافی نفری فراہم کی جائے۔
پیپلز پارٹی آج بھیبلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے : شرجیل میمن

ٹیگز:
شرجیل میمن
