کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کار ساز دہشت گردی کا بڑ اواقعہ تھا جب پہلا دھماکہ ہوا تو کارکن بینظیر بھٹو کی حفاظت کے لیے بھاگے اور دوسرے دھماکے میں کارکنوں کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر خوش تھے اور جشن کا سماں تھا تاہم اب بینظیر بھٹو کے ویژن پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری عمل کر رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے ہمیں کہا تھا کہ شہید اور زخمی جیالوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سانحہ کارساز کی تحقیقات ہوئی تھیں لیکن سانحہ کارساز کے شواہد مٹا دیئے گئے جو ایک سازش تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کی سمجھ نہیں آتی وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔
عمران خان کی سمجھ نہیں آتی وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں : سید مراد علی شاہ

ٹیگز:
عمران خان
