خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے جمعرات کے روز لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے جوانوں کے تریبتی مشقوں اور فائرنگ پریکٹس کا جائزہ لیا۔ڈی جی لیویز فورس بلوچستان قادر بخش پرکانی نے کہا کہ ملک کے اندرونی دشمنوں، دہشت گردوں،شر پسند عناصر اور سماج دشمنوں عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے لیویز فورس کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں امن وامان کی بحالی کیلئے لیویز فورس کی قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے اور کیو آر ایف سمیت لیویز کی رسپانس ریٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشقیں جاری رکھی جائیں گی زیر تربیت جوان پوری تندہی سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں، ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ جاری رکھا جائیگا اور زیر تربیت اہلکاروں کو جدید پیشہ ورانہ ٹریننگ کے علاوہ دوران تربیت بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں لیویز کے اہلکاروں کو نئے ہتھیاروں و جدید وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل قادر بخش پرکانی نے لیویز فورس کے جوانوں کی فزیکل ایکسر سائز اورآپریشنل مہارتوں کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معائنہ اور نشانہ بازی کی مشقوں کے حوالے سے اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس سمیت زیر استعمال اسلحے، جدید سازو سامان اور دیگر سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔لیویز ٹرینگ سینٹر خضدار میں منعقدہ ٹریننگ کے دوران کمانڈنٹ لیویز ٹریننگ خضدار کرنل (ر) محمد انور بلوچ نے ڈی جی لیویز کو ٹریننگ سنٹر کے پیشہ ورانہ امور اور اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورسز بارے بریفنگ دی۔ڈی جی لیویز قادر بخش پرکانی نے ٹرینگ سینٹر میں اہلکاروں اور خواتین انسٹرکٹرز سے مسائل بھی سنے۔زیر تربیت اہلکاروں ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔
امن وامان کی بحالی کیلئے لیویز فورس کی قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں،قادر بخش پرکانی

ٹیگز:
قادر بخش پرکانی
