گوادر(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا کہ گوادر ایک جدید شہر اور تجارتی مرکز کے طور پر گوادر کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ ان اخیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں آئے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے ایک نمائندہ وفد کو گوادر کی جغرافیائی اہمیّت تاریخی پس منظر اور گوادر میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔ وفد کی سربراہی پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کر رہے تھے بریفنگ بتایا گیا ہے کہ موجود حکومت کی کوشش ہے کہ گوادر کی عالمی اہمیت و افادیت کے تناظر میں تعمیر اور ترقی ہو اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جدید شہر اور تجارتی مرکز کے طور پر گوادر کی ترقی کا آغاز ہوا چاہتا ہے ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا گوادر میں لوگوں کو خوبصورت ساحل اور صاف ستھرا ماحول سیاحت کے فروغ کے بے پناہ امکانات اور مواقع رکھتا ہے ملک بھر کے تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی مواقع سے فائدا اٹھائیں اور پورے اطمینان اور تحفظ کے احساس کے ساتھ یہاں پر سرمایہ کاری کریں انھوں نے کہا کہ کہ گوادر میں سرمایہ کاری کو ھرطریقہ سے محفوظ بنایا گیا ہے اور یہاں تمام ضروری سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئند سال مکمل ہوگا جس کے بعد ملک کے بڑے شہرروں کے علاہ دنیا بھر کے سیاح اور سرمایہ کار گوادر کا رخ کریں گے۔
گوادر ایک جدید شہر اور تجارتی مرکز کے طور پر گوادر کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے،عزت نزیر بلوچ

ٹیگز:
عزت نزیر بلوچ
