خضدار (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ طاہر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے سیلاب کے بعد پیدا شدہ بیماریوں کو قابوں کرنے میں طبی عملہ نے بہترین کردار ادا کیا خضدار میں پی آر سی لیب اورٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت بلوچستان نے ڈی ایچ ڈی سی سینٹر خضدار میں مرحوم ڈاکٹر محمد رفیق مینگل ہال کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ سے خطاب کے موقع پر کیا اس موقع پر پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار پروفیسر نور احمد مغیری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض کریم میڈیکل سپرننڈنٹ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد بلوچ ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی پرنسپل مڈوائفری ڈاکٹر رشیدہ پرنسپل پبلک ہیلتھ اسکول ڈاکٹر گل سیماء نیشنل پروگرام کے محمد کریم منیر احمد ایپکا کے ثناء اللہ جام و دیگر موجود تھے سیکرٹری صحت بلوچستان کو بریفنگ میں ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی نے بتایا کہ ضلع میں شدید بارشوں کے بعد مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے تعاون سے ضلع کے دور دراز علاقوں میں 48سے زائد میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیاجس میں دس ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگہی مہم کے ذریعے اقدامات بھی کیئے ہیلتھ کی ٹیمیں اب بھی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس میں طبی وعملہ ادویات موجود ہیں سیکرٹری صحت نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر محمد رفیق مینگل نے مختصر مدت میں طب کے شعبے میں بہتری لائی آج ہم ان کے کارکردگی کا اعتراف کرکے ان کے یاد میں ایک ہال ان کے نام کررہے ہیں سیکرٹری صحت نے کہا کہ صوبے میں ہیلتھ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پروفیشنل ٹیم کے ساتھ ملکر صحت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرسکتے ہیں میرے دورے کا بنیادی مقصد صحت کے معاملات کا قریب سے جائزہ لینا اور طبی عملہ کے مشاورت سے انکا حل نکالنا ہے اس میں ہمیں اب تک بہت ساری کامیابیاں بھی مل چکی ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں میڈیکل آفیسرز اور طبی عملہ سمیت ادویات کا مسلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ایک جدید لیب تیار ہورہا ہے جس میں پی سی آر کے تمام ٹیسٹ کی سہولہت مہیا ہوگی اب پی سی آر ٹیسٹ کے لئے لوگوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔
حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،حافظ طاہر

ٹیگز:
حافظ طاہر
