جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)جھل مگسی کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جھل مگسی کے نواحی علاقے ہتھیاری میں تیز رفتار صَرف گاڑی کی ٹکر سے عطاء اللہ دایہ کا 5 سالہ بیٹا محمد علی جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے
جھل مگسی میں گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

ٹیگز:
بچہ جاں بحق
